70لاکھ دیہاڑی دار افراد کو 3ہزار ماہانہ، ایکسپورٹرز کیلئے 200ارب کا معاشی ریلیف پیکیج منظور

  70لاکھ دیہاڑی دار افراد کو 3ہزار ماہانہ، ایکسپورٹرز کیلئے 200ارب کا معاشی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے کرونا وباء سے پیدا ہونیوالی صورتحال سے نمٹنے کیلئے معاشی ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی۔ ملک بھر کے70 لاکھ دیہاڑی دار افراد کو 3 ہزار روپے ماہانہ، ایکسپورٹرز کیلئے 200 ارب روپے کا ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ گزشتہ روز اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت حکومت کی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں کرونا وائرس کے پیش نظر بڑے معا شی ریلیف پیکیج کی منظو ری دی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں 70 لاکھ دیہاڑی دار افراد کو 3 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔ ایکسپورٹرز کیلئے 200 ارب روپے کا ریلیف پیکج بھی منظور کیا گیا ہے۔وزیراعظم آج بروز منگل تعمیراتی انڈسٹری کیلئے بھی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے جبکہ تعمیرا تی انڈسٹری کیلئے بڑا ٹیکس ریلیف دیا جائیگا۔وزیراعظم نے صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا موجودہ صورتحال میں غریب اور پسے ہوئے طبقے کاخیال رکھیں۔ دیہاڑی دار افراد کو مسائل نہیں ہونے چاہیں۔اجلاس کے دوران معاشی ٹیم نے وزیراعظم کو ملک کی موجو د ہ معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ملک بھر میں کھانے پینے اور اشیائے ضروریہ کی موجودگی پر اظہار اطمینان کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر کے غرباء کی خوراک کے بندوبست کیلئے مخیر حضرات سے ملاقات کی جس میں انتہائی غریب شہریوں کو خوراک کی فراہمی سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں ملک بھر کے مخیر حضرات اور فلاحی اداروں کے نمائندوں کے علاوہ وفاقی وزیرغذائی تحفظ خسرو بختیار، ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور وزارت خزانہ کے حکام بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں انتہائی غریب شہریو ں کو خوراک کی فراہمی سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا، فلاحی اداروں کو راشن کی خریداری پر بھی ریلیف دیے جانے پر بھی بات چیت کی گئی، بنیادی اشیائے ضروریہ کی خریداری کیلئے یوٹیلٹی سٹورز کو مزید ریلیف دینے پر غور کیا گیا جبکہ کرونا سے متاثرہ علاقوں میں مشترکہ ریلیف آپر یشن سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔
معاشی ریلیف پیکیج

مزید :

صفحہ اول -