4چینی باشندوں میں کرونا کی تصدیق، سروسز ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل
لاہور(جنرل رپورٹر) چار مختلف چینی باشندوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 19 مشتبہ چینی باشندوں کے سروسز ہسپتال میں نمونے لیے گئے تھے۔ 15 چینی باشندے کلیئرجبکہ 4 میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ چاروں چینی باشندوں کو سروسز ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ سروسز ہسپتال میں ان چاروں چینی باشندوں کے حوالے سے علیحدہ انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان چاروں چینی باشندوں کو 14 روز کیلئے ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں علیحدہ سے رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ چار چینی باشندے سی پیک کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے تھے۔
چینی باشندے/وائرس