وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

  وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس اب بدھ کو طلب کر لیا گیا۔ ویڈیو لنک کے ذریعہ ہونے والے اجلاس کیلئے 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ کرونا سے پیدا صورتحال اور اقدامات کا جائزہ لے گی۔ اجلاس میں معیشت پر کرونا کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ وزراء دیگر مقامات پر ویڈیو لنک کے ذریعہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ کابینہ کو پاور ڈویژن بجلی کی تقسیم، بلوں اور دیگر امور پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔کابینہ تعمیرات کے شعبہ میں سہولیات دینے کے پیکیج کی منظوری بھی دے گی۔ کابینہ ذخیرہ اندوزں کیخلاف کیے اقدامات کا بھی جائزہ لے گی۔ کابینہ مختلف قانونی امور کے حوالے سے اپنی ذیلی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کریگی۔اجلاس کے دوران غیر ملکی کاروباری قرضہ جات اور منافع پر ٹیکس استثنی پر بھی غور کیا جائے گا۔ کابینہ میں نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی بھی پیش کی جائیگی۔
کابینہ اجلاس

مزید :

صفحہ اول -