سندھ میں لاک ڈاؤن، محکمہ ریلوے کا مزید 20ٹرینیں بند کرنے پر غور

سندھ میں لاک ڈاؤن، محکمہ ریلوے کا مزید 20ٹرینیں بند کرنے پر غور

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ریلوے حکام نے کراچی سے اندرون سندھ اور پنجاب جانے والی ٹرینیں بند کرنے پر غور شروع کر دیا، صورتحال دیکھ کر مین لائن کی ٹرینیں بند کی جائیں گئیں۔لاہور، راولپنڈی، پشاور، ملتان، سکھر اور حیدرآباد سے 56 ٹرینیں روزانہ کراچی ریلوے سٹیشن پہنچتی اور روانہ ہوتی ہیں۔ سندھ میں لاک ڈاون سے ٹرین آپریشن جزوی طور پر محدود اور معطل ہوجائے گا۔ صورتحال کے باعث ریلوے انتظامیہ کی جانب سے 20 ٹرینوں کی بندش زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق مسافروں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ٹرینیں بند کی جائیں گی۔ ریلوے آپریشنل افسران نے ٹرینوں کی بندش کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔ تاہم ٹرینوں کی بندش کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیر ریلوے شیخ رشید کریں گے۔ ریلوے انتظامیہ 34 ٹرینیں بند کرنے کا پہلے ہی اعلان کر چکی ہے، اب مزید ٹرینیں بند ہونے کا امکان ہے۔

ٹرینیں

مزید : صفحہ اول