کرونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کیلئے امریکی سپر کمپیوٹر کا اعلٰی ترین نظام متحرک

  کرونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کیلئے امریکی سپر کمپیوٹر کا اعلٰی ترین ...

  



واشنگٹن (اظہر زمان، خصوصی رپورٹ) صدر ٹرمپ کے ہنگامی حکم پر کرونا وائرس کی میڈیکل ریسرچ پر سپر کمپیوٹرز کا سپر نظام حرکت میں آ گیا ہے جنہوں نے علاج اور ویکسین کی دریافت تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، عالمی سطح کے اس کنسوزشیم کے قیام سے دنیا بھر کے میڈیکل سائنسدان کرونا وائرس کے علاج اور حفاظت کیلئے ادویات اور ویکسین کی تیاری کیلئے ایک دوسرے سے مل کر کام کر سکیں گے اور امریکہ کا مکمل سسٹم اس کنسوریشم کے استعمال کیلئے موجود رہے گا۔ وائٹ ہاؤس کے چیف ٹیکنالوجی افسر مائیکل کریٹ سیوس نے اس موقع پر ایک بیان میں پرائیویٹ سیکٹر اور تعلیمی لیڈروں کا شکریہ ادا کیا جو ٹرمپ انتظامیہ کی ”پورے امریکہ کی رسپانس“ مہم میں تعاون کر رہے ہیں۔ گزشتہ شب ایک خصوصی پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ سوشل فاصلہ رکھنے اور احتیاط کرنے کے ابتدائی دو ہفتوں میں سے ایک ہفتہ باقی رکھا گیا ہے، اس کے اختتام کے بعد کچھ کاروبار دوبارہ شروع کرنے پر غور ہوسکتا ہے تا کہ معیشت کو پہنچنے والا نقصان روکا جا سکے،اس وقت ریستوران، ہوٹل،سٹورز اور ائیر لائنز کو بندش کے باعث شدید خسارے کا سامنا ہے۔وائٹ ہاؤس میں ایک تازہ بریفنگ میں کرونا وائر س کے سد باب کیلئے ٹاسک فورس کے میڈیکل رکن ڈاکٹر انتھونی فاچی نے یقین ظاہر کیا کہ مشکل کے چند مزید ہفتوں کے بعد امریکہ میں زندگی معمول پر آ جائے گی۔

امریکی سپر نظام

مزید : صفحہ اول