لاک ڈاؤن میں ملک بھر کے تمام بینک کھلے رہیں گے،سٹیٹ بینک

  لاک ڈاؤن میں ملک بھر کے تمام بینک کھلے رہیں گے،سٹیٹ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ صارفین کی سہولت کیلئے لاک ڈاؤن کے باوجود ملک بھر میں بینکوں کی تمام برانچز کھولی جائیں گی۔سٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ بینکوں کے کام کرنے کے اوقات کارمیں تبدیلی کی گئی ہے لہٰذا تمام بینک برانچز صبح 10 بجے کام کا آغاز کریں اور شام ساڑھے 4 بجے بینک بند کردیں۔سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ تمام بینکوں میں صرف ضروری سٹاف کے ساتھ کام کریں، بینک میں کرونا وائرس کی نشاندہی پر اس برانچ کو فوری طور پر بند کردیں اورسٹیٹ بینک کو مطلع کریں۔مرکزی بینک نے ہدایت کی ہے کہ اے ٹی ایم کے ذریعے صارفین کو کیش سہولت میں کوئی رکاوٹ نہ آئے، صارفین کو آن لائن سہولت میں کوئی تعطل نہ ہو، تمام بینک ملازمین شناختی کارڈ اور بینک کا کارڈ ساتھ رکھیں جبکہ بینکوں کوکیش پہنچانے والی گاڑیاں بھی شناختی کارڈ اورکمپنی کارڈ ساتھ رکھیں۔علاوہ ازیں سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں تمام بینک صارفین کو صاف ستھرے اور جراثیم سے پاک نوٹ فراہم کریں گے۔مرکزی بینک نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہسپتالوں، کلینکس سے آنے والے کرنسی نوٹوں کو اکھٹا کرکے قرنطینہ میں رکھا جائے گا، انہیں صاف کیا جائے گا تاکہ وائرس زدہ نوٹ مارکیٹ میں دوبارہ نہ جائیں۔
سٹیٹ بینک

مزید :

صفحہ اول -