امریکہ میں سادہ و پروقار یوم پاکستان تقریب کاانعقاد، پر چم کشائی

      امریکہ میں سادہ و پروقار یوم پاکستان تقریب کاانعقاد، پر چم کشائی

  



واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف) 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستانی سفارتخانے میں کرونا وائرس کے بحران سے باوجود ہمیشہ کی طرح سادہ اور پروقار تقریب منعقدہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کے امریکہ میں متعین سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے پرچم کشائی کی، صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ ڈاکٹر اسد مجید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں مقیم پاکستانی برا د ری کو یوم پاکستان کی مبارکباد اور پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سفیر پاکستان نے اس مو قع پر مظلوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ کرونا وائرس کا ذکر کر تے ہوئے ڈاکٹر اسد مجید نے امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین، ڈاکٹروں اور رفاعی تنظیموں کی طرف سے وائرس کے مریضوں اور متاثرہ خاندانوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنے پر ان کی بہت تعریف کی۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں پاکستانی کمیونٹی کو متحد رہنے کی تاکید کی۔ پاکستانی سفیر نے امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز کی،اس وائرس کے حوالے سے خدمات کو خصوصی طور پرسراہا۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو تلقین کی کہ وہ امریکی محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس وباء سے جلد از جلد نجات مل سکے۔

اسد مجید

مزید : صفحہ اول