پروازوں کی بندش سے متعدد پاکستانی استنبول میں پھنس گئے

  پروازوں کی بندش سے متعدد پاکستانی استنبول میں پھنس گئے

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پروازوں کی بندش کے فیصلے کے بعد متعدد پاکستانی استنبول میں پھنس چکے ہیں۔گیمبیا سے استنبول پہنچنے والے مسافروں کی کنکیٹنگ فلائٹ تھی جو پاکستان میں فضائی آپریشن کی بندش کے سبب استنبول ایئرپورٹ پر محصور ہو گئے ہیں۔پاکستانی مسافروں کا کہنا ہے ہمیں نہیں معلوم کب ہماری وطن واپسی ہوگی۔ حکومت سے اپیل ہے ہماری جلد وطن واپسی یقینی بنائے۔ ابھی تک ایئرپورٹ پر ہی پھنسے ہوئے ہیں، سفارتخانے منتقل کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

پاکستانی استنبول

مزید : صفحہ اول