سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی بھی کرونا وائرس کا شکار، ٹیسٹ رپورٹس میں تصدیق
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ اس بات کی تصدیق انہوں نے خود اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میں نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد جو نشانیاں بتائی جاتی ہیں ان میں سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہو رہا۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ میں خود کو بالکل صحتمند محسوس کر رہا ہوں اور اپنی ذمہ داریاں گھر پر ہی رکھ کر ادا کر رہا ہوں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنے گھروں میں رہیں۔
سعید غنی