وزیراعظم میڈیا انڈسٹری کے بقایاجات کی جلد ادائیگی یقینی بنائیں

وزیراعظم میڈیا انڈسٹری کے بقایاجات کی جلد ادائیگی یقینی بنائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ) آل پاکستان نیوز پیپر زسوسائٹی نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اشتہا ر ا ت کی مد میں میڈیا کے بقایا جات بھی معاشی ریلیف پیکیج کیساتھ جاری کرنے کی ہدایات دیں۔ صدر اے پی این ایس حمید ہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے اپنے مشترکہ بیا ن میں کہا ہے کہ وزیراعظم وفاقی اور صوبائی حکومتوں بالخصوص پنجاب اور خیبر پختونخوا کو ہدایات جاری کریں کہ وہ میڈیا کے اشتہارات کی مد میں واجب الادا 6ملین روپے ترجیحی بنیادوں پر جاری کریں تاکہ میڈیا انڈسٹری کرونا وباء سے پیدا صورتحال کے تناظر میں جہاں اپنے مالی معاملات احسن طریقے سے نبھا سکے،اس کیساتھ ساتھ موذی مرض کرونا سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے،اس ضمن میں افواہوں اور پرو پیگنڈا کے توڑ میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کر سکے۔اے پی این ایس کے دونوں عہدیداروں نے اس امید کا اظہا ر کیا کہ وزیراعظم کرونا وباء سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے آج جس معاشی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے اس میں میڈیا کے بقایات جات کی ادائیگی بھی شامل کر یں گے کیونکہ میڈیا انڈسٹری پہلے ہی سرکاری اشتہارات میں کمی اور بقایا جات کی تاخیر کیساتھ ادائیگی کے باعث معاشی بحران سے دوچار ہے۔وزیراعظم کی جانب سے بقایا جات کی ادائیگی کے احکامات سے میڈیا انڈسٹری موجود ہ صورتحال میں وباء کیخلاف جاری جنگ میں حکو مت کی کافی مددگار ثابت ہو گی۔
اے پی این ایس

مزید :

صفحہ اول -