18لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود، کرونا وائرس سے ملک میں غذائی قلت پیدا نہیں ہو گی: خسرو بختیار

  18لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود، کرونا وائرس سے ملک میں غذائی قلت پیدا نہیں ہو ...

  



لاہور(آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسروبختیار نے کہا ہے کہ پاکستان میں 18 لاکھ ٹن گندم کاذخیرہ موجود ہے، کورونا کے باعث ملک میں کہیں بھی غذائی قلت پیدا نہیں ہوگی،دالیں، چاول وافر مقدار میں موجود ہے، اپریل میں دالیں مزید سستی ہوجائیں گی، انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستانی اشیا کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے،عوام کو چاہیے کہ وہ اپنی ضرورت سے زیادہ چیزیں ذخیرہ نہ کریں، پاکستان میں 70لاکھ ٹن چاول پیدا ہوتا ہے، ہماری ضرورت 35فیصد ہے، اسی طرح دالوں کا اسٹاک ہم امپورٹ کرتے ہیں، دالوں کی مد میں ہمارے پاس اضافی سٹاک موجودہے،سندھ پاسکوکل سے گندم کی خریداری شروع کرے گی،82 لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی جس کی لاگت200 ارب روپے ہے،عوام کو چاہیے کہ وہ اپنی ضرورت سے زیادہ ذخیرہ اکٹھا نہ کریں، پاکستان میں 70لاکھ ٹن چاول پیدا ہوتا ہے، ہماری ضرورت 35فیصد ہے، اسی طرح دالوں کا اسٹاک ہم امپورٹ کرتے ہیں، دالوں کی مد میں ہمارے پاس اضافی سٹاک موجود ہیں۔

خسروبختیار

مزید : صفحہ اول