مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں، چینی سفیر

  مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں، چینی سفیر

  



اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہاہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں چینی حکومت اور عوام پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔ ایک بیان میں یاؤ جنگ نے کہاکہ یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دو ماہ پہلے جب چین کرونا وائرس کا شکار تھا تو پاکستان کے وزیراعظم صدر اور تمام عوام نے ہماری بھرپور حمایت کی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے چین کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کی۔ چینی سفیر نے کہاکہ چین نے اب اس بیماری پر قابو پا لیا ہے۔ چینی سفیر نے کہاکہ افسوسناک بات ہے کہ یہ بیماری اب چین سے باہر پھیل گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں چینی حکومت اور عوام پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی بھائیوں بہنوں کے لئے چین ہمہ وقت ساتھ کھڑا ہے،پاکستان اس سے بہت جلد باہر آ جائے گا۔

چینی سفیر

مزید : صفحہ اول