عوام غیرضروری میل جول سے اجتناب کریں، اعجاز شاہ

عوام غیرضروری میل جول سے اجتناب کریں، اعجاز شاہ

  



لاہور(این این آئی) وزیرداخلہ بریگیڈئیر (ر)اعجازاحمدشاہ نے کہاہے کہ حکومت مکمل لاک ڈاؤن کافیصلہ نہیں کررہی کیونکہ اس سے ملک کی صورتحال پرسنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ غیرضروری میل جول سے اجتناب کریں کیونکہ پرہیزعلاج سے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج کے طلب کرنے کولاک ڈاؤن نہیں سمجھناچاہیے کیونکہ مسلح افواج نے کسی بھی آفت اورناگہانی صورتحال سے نمٹنے میں ہمیشہ سول انتظامیہ کی مدد کی ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت نے کروناوائرس کی روک تھام کیلئے پاکستان کی حکومت کے فوری ردعمل کوسراہاہے۔ حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اور وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔

اعجاز احمد شاہ

مزید : صفحہ اول