سماجی فاصلہ رکھ کر عالمی وبا کرونا وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے، بل گیٹس

      سماجی فاصلہ رکھ کر عالمی وبا کرونا وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے، بل گیٹس

  



واشنگٹن(این این آئی) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہاہے کہ بہترین تشخیص اور سماجی فاصلہ رکھ کر عالمی وبا کرونا وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال سے انتہائی امیر ممالک بھی دوچار ہیں، کرونا کا سامنا کرنے کیلئے لوگوں کو پر سکون رہنا چاہیے۔بل گیٹس نے کہا کہ جو ملک کرونا وائرس کی وجہ سے بند ہیں،وہ چند ہفتوں میں اپنے راستے پر واپس آسکتے ہیں۔بانی مائیکروسافٹ بل گیٹس نے مزید کہا کہ اگر حکومتیں بہترین طریقے سے ٹیسٹ کریں اور ملک بند کردیں اور عوام سماجی رابطے سے پر ہیز کریں تو 6سے 10 ہفتوں میں بہتر نتائج آسکتے ہیں۔

بل گیٹس

مزید : صفحہ اول