فیصلہ تاخیر سے کیا،وباء سے نمٹنے کیلئے قومی حکمت عملی ضروری

فیصلہ تاخیر سے کیا،وباء سے نمٹنے کیلئے قومی حکمت عملی ضروری

  



پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے تو حکومت کو اس وقت ہی یہ تجویز دیدی تھی جب اس وائرس کے پنجاب میں داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں مگر پنجاب حکومت نے تاخیر کا مظاہرہ کیا اب بھی ضرروت اس امر کی ہے کہ اس وائرس کی مکمل روک تھام کیلئے ملک کی قومی لیڈر شپ کیساتھ مشاورت کی جائے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کیونکہ یہ ایک عالمی وباء بن چکی ہے اسلئے اس کے مکمل خاتمے کیلئے قومی رہنماؤں سے مشاورت کی جانی چاہئے اور حکومت کو یہ کام ویڈیو لنک سے کرنا چاہئے، ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر ہی ہم وائرس کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ اول