بہتر ہوتا حفاظتی تدابیر کے تحت یہ اعلان کافی پہلے کر لیا جاتا

  بہتر ہوتا حفاظتی تدابیر کے تحت یہ اعلان کافی پہلے کر لیا جاتا

  



جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا اچھی بات ہے لاک ڈاؤن کرنے کااعلان کردیا گیا،بہتر ہوتا حفاظتی تدابیر کے تحت یہ اعلان پہلے ہی کر لیا جاتا، تاہم اس حوالے سے سندھ حکومت ایک اچھاکام کررہی ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا افسوس کی بات ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس وائرس کی روک تھام بروقت یقینی بنانے میں ناکام رہیں اور کئی دن تک تو حکومت فیصلہ کرنے میں ناکام رہی کہ آخر اس نے کرنا کیا ہے، پہلے وزیراعظم کہتے رہے کہ ہم نے لاک داؤن نہیں کرنا اور پھر بعد میں ان کی پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کااعلان کردیا،اب بھی ہم سمجھتے ہیں غریبوں کو بروقت راشن فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا ئیں۔

حافظ حسین

مزید : صفحہ اول