پنجاب حکومت کا اچھا اقدام، عوام بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں

پنجاب حکومت کا اچھا اقدام، عوام بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں

  



پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما کامل علی آغا نے کہا پنجاب حکومت نے لاک داؤن کرکے اچھا کیا، اب عوام کو بھی چاہئے وہ اپنے اپنے گھروں میں رہ کر اللہ کے حضور اس وائرس سے نجات حاصل کرنے کیلئے دعائیں مانگیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا چودھری شجاعت حسین نے درست کہا یہ وائرس اللہ کی طرف سے ہمارے لئے ایک وارننگ ہے،اسلئے ہم سب کو اس سے بچنے کیلئے احتیاط کرنی ہو گی اور ایک دوسرے کا بھی خیال رکھنا ہو گا جبکہ اپنے اللہ کی طرف بھی رجوع کرنا ہو گا۔

کامل آغا

مزید : صفحہ اول