پنجاب حکومت کا فیصلہ دیر آید درست آید کے مصداق

پنجاب حکومت کا فیصلہ دیر آید درست آید کے مصداق

  



پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ درست،مگر یہ کام بہت پہلے ہو جانا چاہئے تھالیکن افسوس پنجاب حکومت نے اس اہم ایشو پر بھی تاخیر کا مظاہرہ کیا، اب بھی کہتے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو سندھ حکومت کے تجربات سے سیکھنا چاہئے،ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستان میں کرونا وائرس کی اطلاع پر اس کی روک تھام کیلئے صرف اور صرف سندھ حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جبکہ دوسری جانب وفاقی و صوبائی حکومتیں فیصلہ ہی نہیں کر سکیں کہ آخر کار انہیں کرنا کیا چاہیے،اب بھی انہوں نے بڑی تاخیر سے یہ فیصلہ کیا ہے،پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے، اس کو بہت پہلے ہی مکمل طور پر لاک ڈاؤ ن کردینا چاہئے تھا۔

قمر زمان کائرہ

مزید : صفحہ اول