سندھ حکومت یومیہ اجرت کمانے والوں میں راشن تقسیم کرے،پی ٹی آئی

سندھ حکومت یومیہ اجرت کمانے والوں میں راشن تقسیم کرے،پی ٹی آئی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی اور رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے سندھ حکومت سے لاک ڈاون کے دوران یومیہ اجرات کمانے والے شہریوں میں جلد از جلد راشن تقسیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں یومیہ اجرات کمانے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے،اس لاک ڈاون سے انکا بہت نقصان ہوگا۔ حکومت سندھ اپنے کیے گئے وعدے کے مطابق ہر صورت ضرورت مند افراد کو راشن پہنچائے۔ پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں ان کامزید کہنا تھا کہ آفتاب صدیقی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ضرورتمند افراد کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر،پیرا میڈیکل اسٹاف،ہیلتھ ورکرز اور میڈیا نمائندگان کا بھی خصوصی خیال رکھے۔ قوم کے ان مسیحاوں کی حفاظت کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں اورحفاظت کی ہر چیز مہیا کی جائے۔ آفتاب صدیقی نے مزید کہا کہ یہ وقت سیاست اور بیان بازی کا نہیں بلکہ عمل کا ہے۔ ہمیں ہر صورت متحد رہ کر اس وبا کاخاتمہ کرنا ہے، پاکستانی قوم بغیر کسی مزہب، مسلک،فرقہ کی تفریق کے اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دے، اور ہر صورت حکومتی احکامات پر عمل کرے اور تعاون کریں۔ پاکستان تحریک انصاف NA247کی جانب سے میڈیاورکرز کے لئے راشن کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ ایسے حالات میں میڈیا ورکرز کا کردار قابل تحسین ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر