مالک مکان اور کرایہ داروں میں جھگڑا،3 زخمی

  مالک مکان اور کرایہ داروں میں جھگڑا،3 زخمی

  



کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے ضلع ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مالک مکان اور کرایہ داروں میں کسی بات پر جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی ملیر سید محمد علی رضا کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور صورتحال کنٹرول میں ہے۔ سید محمد علی رضا کے مطابق واقعہ قذافی ٹاؤن میں پیش آیا جس کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر