الخدمت کی حکومت کو ایمبولینس اوررضا کاروں کی خدمات کی غیر مشروط طور پیشکش

      الخدمت کی حکومت کو ایمبولینس اوررضا کاروں کی خدمات کی غیر مشروط طور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدرآباد(بیورورپورٹ)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع حیدرآباد کے صدر ڈاکٹر سیف الرحمن کی قیادت میں وفد کی ڈپٹی کمشنر حیدرآباد عائشہ ابڑوسے ملاقات، کورونا وائرس کہ ممکنہ پھیلاؤ میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد عائشہ ابڑو نے الخدمت کی کاوشوں کو سراہا اور الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے پیش کی جانے والی خدمات کو قبول کرتے ہوئے مزید تعاون کی درخواست بھی کی، ڈاکٹر سیف الرحمن نے ڈپٹی کمشنر عائشہ ابڑوکو بتایا کہ الخدمت فاونڈیشن ایمبولینس گاڑیاں،ہسپتال اور دیگر طبی ادارے اور تربیت یافتہ رضاکاروں کی خدمات بھی حکومت کو غیر مشروط طور پر پیش کر دی ہیں اب تک دنیا بھر میں کروانا وائرس وباء کی شکل اختیار کر چکا ہے، طبی ماہرین کے مطابق تاحال اس کی کوئی ویکسین نہیں تاہم ایسے حالات میں عالمی ادارہ صحت نے اس وباء سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ اس کے نقصانات کو کم کیا جا سکے، اس سلسلے میں الخدمت فاونڈیشن نے ملک بھر کی طرح حیدرآبادمیں بھی کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت کے شانہ بشانہ جدوجہد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومت کو اپنی غیر مشروط طو رپر پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں ا س وباء پر قابو پایا جا سکے، الخدمت ٹاسک فورس روزانہ کی بنیاد پر کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کی نگرانی کرے گی جبکہ اس سلسلے میں الخدمت رضا کاروں کوباقاعدہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق آگاہی مہم چلائیں، اس موقع پر فوکل پرسن کورونا کنٹرول، الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد کے نائب صدر محمد سلیم خان، طحہٰ رفیق بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر ہیلتھ نے الخدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے مسلسل رابطہ رکھنے پر زور دیا۔جماعت اسلامی نے اپنی رفاہی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن کو عالمی وباء ”کورونا“ کے خلاف متحرک کردیا ہے، الخدمت فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پورے ملک کے الخدمت ہسپتالوں، ایمبولینس، رضاکار اور وسائل کی حکومت کو پیشکش کررکھی ہے۔