بغیر تیاری لاک ڈاؤن غذائی بحران کا خطرہ بن سکتا ہے،جمال صدیقی

  بغیر تیاری لاک ڈاؤن غذائی بحران کا خطرہ بن سکتا ہے،جمال صدیقی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی نے لاک ڈاؤن کے بعد سندھ حکومت کے انتظامات کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا اس حوالے سے پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت نیلاک ڈاؤن کے بعد اقتصادی کمیٹی قائم کرکے ثابت کردیا ہے کہ ان کی تیاری بلکل بھی نہیں بغیر تیاری کے یہ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ اب تک کسی ایک گھر کو سندھ حکومت کی جانب سے راشن نہیں پہنچایا گیا سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن سے صوبہ بند ہوگیا مگراب سوال یہ ہے کہ عوام کی کفالت کیسے ہوگی صوبے کے لوگ سڑک کنارے امداد کے منتظر ہیں سندھ حکومت کا بغیر تیاری کے لاک ڈاؤن غذائی بحران کا سبب بن سکتا ہے سندھ کومت کی اب تک کی کارکردگی کی مثال واضح ہوگئی ہے کہ اب تک صوبے کے کسی ایک شہر میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسپرے نہیں کیا گیا شہر میں سماجی اور فلاحی ادارے لوگوں میں راشن تقسیم کررہے ہیں سندھ حکومت کی نیت پر شک نہیں مگر عملی اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں یہی فرق ہے سندھ حکومت اور وزیر اعظم کی سوچ میں رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام ایم پی ایز سے انکے حلقوں میں مستحقین افراد کا ڈیٹا لیا جائے ایم پی ایز کو متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ راشن تقسیم کی نگرانی میں شامل کیا جائے لاک ڈاؤن کے بعد سندھ حکومت سے عوام کے لیے جلد رلیف شروع کرنے کی اپیل کرتے ہیں لاک ڈاؤن کرنے سے قبل عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جاتی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر