جس نے کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا اس کو نقصان ہوا،نفیسہ شاہ

  جس نے کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا اس کو نقصان ہوا،نفیسہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرنفیسہ شاہ نے کہاہے کہ دنیا میں جہاں بھی جس ملک نے کورونا وائرس کا مسئلہ سنجیدہ نہیں لیا اس ملک کو نقصان ہوا ہے،سندھ بھر میں اس وقت حکومتی احکامات کے مطابق لاک ڈاؤن ہے، لوگ کسی ضروری کام سے شناختی کارڈ کے ساتھ باہر نکل سکتے ہیں۔خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ 2 دن پہلے ہی بلاول بھٹو نے کہا کہ لاک ڈاؤن ہی کورونا سے لڑنے کا واحد حل ہے۔نفیسہ شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر وبائی بیماری کورونا سے لڑنا ہے تو شہری گھر میں بیٹھ کر اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ مزدور، دیہاڑی دار طبقے کی مدد کے لیے سندھ حکومت نے پلان بنایا ہے، غریب، مستحق، مزدو طبقے کی لاک ڈاون کے دوران کیسے مدد کرنی ہے سندھ حکومت کے پاس پلان تیار ہے۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ بڑے بڑے ممالک کو کورونا وائرس نے مفلوج کردیا ہے۔