امریکہ ایران پر سے پابندیاں اٹھائے،متحدہ علماء محاذ

امریکہ ایران پر سے پابندیاں اٹھائے،متحدہ علماء محاذ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ،مذہبی و سیاسی زعما نے برادر اسلامی ملک ایران میں کورونا وائرس کے باعث مسلسل اموات پر گہرے رنج و غم،دکھ و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیاہے۔ اس قیامت خیز آزمائش کی گھڑی میں ہمارا اخلاقی، دینی، فریضہ ہے کہ حکومت پاکستان،مخیر حضرات اور عوام دل کھول کر ایران کی ہر سطح پر مدد کریں۔ امریکہ فی الفور ایران پر سے پابندی اٹھائے۔ ایسی حالت میں ایران پر پابندی عقل و شرع اور حقوق انسانی کے صریح منافی ہے۔ علماء نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے کورونا وائر س کے خلاف لاک ڈاؤن کا خیر مقدم اور عوامی مفاد میں جرأت مندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے عوام سے پرزوراپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں گھروں میں بیٹھ کر توبہ استغفار،قرآن کریم کی تلاوت و دعا کریں۔ حکومت اور عوام کو کورونا کیخلاف مل کر جہاد کرناہوگا۔ عوام تمام تر حکومتی اقدامات پر سختی سے عمل کرکے خود بھی اور دوسروں کو بھی کورونا وائرس سے بچائیں۔عوام اور مخیر حضرات ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کریں۔ دریں اثناء متحدہ علماء محاذ کے تحت جمعہ کے روز مختلف مقامات پر علماء کی زیر نگرانی 1200 گھرانوں میں راشن تقسیم کیاگیا۔اپیل کرنے والوں میں مولانا انتظارالحق تھانوی،مولانا محمد امین انصاری، علامہ عبدالخالق فریدی، علامہ مرزایوسف حسین،مولانا آزاد جمیل،علامہ روشن دین الرشیدی،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، علامہ سید عقیل انجم،علامہ علی کرارنقوی،مولانا منظرالحق تھانوی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،علامہ مفتی غلام فرید چشتی، علامہ شاہدین اشرفی،علامہ قرۃ العین عابدی، علامہ مفتی فیصل عزیزی،علامہ نثار احمد قلندری،مطلوب اعوان،علامہ شوکت مغل،علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی،علامہ سید سجاد شبیر رضوی،ابومریم صابر کربلائی،فیصل علی بلوچ،اسرار عباسی، محمد اسلم خٹک ایڈووکیٹ، مولانا علی المرتضیٰ، حافظ گل نواز،علامہ حیدر حسن رضارضوی،یعقوب احمد شیخ ودیگر شامل ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر