حسن شاہ کا ایک ماہ کی تنخواہ سندھ حکومت کے فنڈ میں دینے کا اعلان

  حسن شاہ کا ایک ماہ کی تنخواہ سندھ حکومت کے فنڈ میں دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) عمرکوٹ سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں نے انسانیت کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنے کرایہ داروں کو ایک ماہ کا کرایہ معاف کردیا۔عمرکوٹ سے تعلق رکھنے محمد حسن شاہ نے کورونا وائرس کی وبا کے خلاف کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے کرائے داروں کو ایک ماہ کا کرایہ مکمل معاف کردیا۔ محمد حسن شاہ کے بھائی فتح علی شاہ نے بھی اپنی کرائے کی پراپرٹی کا ایک ماہ کا کرایہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔حسن شاہ نے ایک ماہ کی پوری تنخواہ بھی سندھ حکومت کے فنڈ میں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قوم پر مشکل وقت ہے ایسے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیناہم پر فرض ہے، ہم نام ونمود کے لیے نہیں کررہے بلکہ آفات کا ملکر مقابلہ کرنا ہے۔ فتح علی شاہ نے کہا کہ ایک مہینے کا کرایہ مکمل طور پر معاف کریں گے، لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کیکاروباراور روزگار متاثرہیں۔واضح رہے محمد حسن شاہ کی عمرکوٹ میں 70 سے زائد دکانیں اور مکانات ہیں، اور حسن شاہ سندھ اسمبلی میں ایڈیشنل سیکریٹری اور مقامی زمیندار بھی ہیں۔