شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض کو سوشل میڈیا پر خراج تحسین

شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض کو سوشل میڈیا پر خراج تحسین

  



اسلام آباد(آن لائن)شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض کو قومی ہیرو کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض گزشتہ روز اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔شہید ڈاکٹر نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کیا۔انہوں نے اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر اپنی فرائض کی ادائیگی کو افضل سمجھا۔اور پھر اسی وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے۔شہید ڈاکٹر کو سوشل میڈیا پر بھی خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ ہم شہید ڈاکٹر کو سلام پیش کرتے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ آپ بہادری کی علامت ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ ڈاکٹرز،پاک فوج ریسکیوکے ادارے حکومت کے ہر اس فرد کی یا اللہ حفاظت فرما جو اپنے آج کی پرواہ کئیے بغیر ہم سب کی مدد کر رہے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ بے شک پاکستان اپ جیسوں کی قربانیوں کے دم پر قائم ہے اپ شہید ہیں، شہید کبھی مرتے نہیں،ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید کی جسد خاکی کو قومی پرچم میں لپٹ کر ہسپتال سے گھر منتقل کیا گیا۔ایک صارف نے شہید ڈاکٹر اسامہ کا کورونا وائرس سے متعلق آخری انٹرویو شئیر کیا۔ایک صارف نے صورتحال پر آبدیدہ ہوتے کہا کہ دیگر ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی سامان فراہم کیا جائے۔

خراج عقیدت

مزید : پشاورصفحہ آخر