بلوچستان حکومت نے کرونا کے علاج کیلئے کوئٹہ کے شیخ زید ہسپتال کو تیار کرلیا

  بلوچستان حکومت نے کرونا کے علاج کیلئے کوئٹہ کے شیخ زید ہسپتال کو تیار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان حکومت نے کرونا وائرس کے علاج کیلئے کوئٹہ کے شیخ زایدہسپتال کو تیار کر لیا،صوبائی حکومت نے 50 ایکٹر زمین بھی حاصل کر لی، کرونا وائرس کی تشخیص کے حوالے سے سروے بھی کرایا جا رہا ہے۔چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 110 ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایران سے آنے والے جن زائرین کی رپورٹ منفی آئی ہے،ان کو گھروں پر بھیج دیا ہے، رپورٹ منفی آنے کے باوجود زائرین دو ماہ تک اکیلے کمرے میں رہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والے زائرین دو ماہ تک گھر والوں کے قریب بھی نہ جائیں، ہوسکتا ہے جن زائرین کی رپورٹ ابھی منفی آئی ہے ایک مہینے بعد مثبت آ جائے۔چیف سیکریٹری بلوچستان نے ڈاکٹرزکی تنخواہیں دوگنا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹراورطبی عملے کو خصوصی مراعات دینے کی سفارش بھی کروں گا۔انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں 30 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، مزید خریداری کیلئے سمری تیار کی ہے، وینٹی لیٹرز کو چلانے کیلئے تربیت یافتہ عملے کی بھی ضرورت ہوتی ہے، طبی عملے کی تربیت کیلئے سی ایم ایچ کوئٹہ میں انتظام کیا جا رہا ہے۔
چیف سیکرٹری بلوچستان