کورونا کا مقابلہ جگت بازی نہیں سنجید گی سے کرنا ہوگا، مریم اورنگزیب
لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ قوم زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے، حکومتی ترجمانوں نے جگت بازی،سیاسی تماشہ لگایا ہوا ہے،عوام کے گھروں میں قیامت آئی ہوئی ہے، کورونا کا مقابلہ سوشل میڈیا پر جگت بازی سے نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمان اور وزراء سیاسی نمبر سکورنگ سے کچھ عرصہ کے لئے پرہیز کریں تو بہتر ہوگا،اس نوعیت کے بیانات سے معاشرے میں انتشار بڑھے گا، حالات اس کے متحمل نہیں ہوسکتے،حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ذاتیات، سیاسی انا سے اوپر اٹھتے ہوئے تدبر، عقل اور دانشمندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے، اس طرح کی گفتگو کرکے قوم کو مزید مایوس نہ کریں۔
مریم اورنگزیب