جماعت اسلامی کے لاکھوں کارکن عوام کے شانہ بشانہ کرونا سے لڑینگے: ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن

جماعت اسلامی کے لاکھوں کارکن عوام کے شانہ بشانہ کرونا سے لڑینگے: ڈپٹی ...

  



لاہور (انٹرویو:میاں اشفاق انجم،تصاویر: ایوب بشیر)جماعت اسلامی نے اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر کے ملک بھر کے دفاتر کو اگاہی کرونا کیلئے وقف کر دیا،30سے زائد بڑے ہسپتالوں سمیت 300ایمبولینسز،ہزاروں رضا کار حکومت کے سپرد کر دئیے، اخراجات الخدمت فاؤنڈیشن برداشت کرے گی،جماعت اسلامی اپنی خدمت کی روایت کوآگے بڑھائے گی،چاروں صوبوں میں الخدمت فاؤنڈیشن راشن تقسیم کرنے سمیت بے روزگار ہونے والوں کے لیے کھانا فراہم کرے گی،امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کے حکم پر جماعت اسلامی کے لاکھوں کارکن عوام کے شانہ بشانہ کرونا سے لڑیں گے، ان خیالات کا اظہار نیشنل فوکل پرسن برائے کرونا آگہی مہم و صفائی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسن نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹرویو میں کیا،انہوں نے کہا کہ کرونا وبائی مرض ہے جس سے صرف احتیاط سے بچا جا سکتا ہے،پوری قوم رجوع اللہ کرے، اللہ سے توبہ کرے،قرآن سے تعلق قائم کرے،جماعت اسلامی نے وبائی مرض کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں آگہی مہم شروع کر دی ہے،ملک گیر دفاتر میں دیگر سرگرمیاں معطل کر دیں ہیں،دفاتر کو آگہی سنٹر میں تبدیل کر دیا ہے،جماعت اسلامی کے لاکھوں کارکن قوم کی خدمت رضا کار کی حیثیت سے کریں گے،اظہر اقبال حسن نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کی ہدایت پر فوری طور پر ریلیف کا کام شروع کر دیا گیا ہے،الخدمت فاؤنڈیشن کے30سے زائد بڑے ہسپتال،300سے زائد ایمبولینسز،400سے زائد پیتھالو جیکل لیبارٹریز حکومت کے حوالے کر رہے ہیں،اخراجات الخدمت برداشت کرے گی،اظہر اقبال نے بتایا کہ جماعت اسلامی نے آگہی مہم کے سلسلے میں لاکھوں پمفلٹ تقسیم کرنا شروع کر دئیے ہیں،الخدمت کے پلیٹ فارم سے کھانا اور خوراک کے پیکج تیار کیے جا رہے ہیں،ملک بھر میں ماسک،صابن،سینٹائزر تقسیم کرنے کا عمل بھی شروع ہے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تمام دفاتر کو آگہی مہم مرکز بنا دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ آزمائش میں پوری قوم کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا،وبائی مرض کے خلاف پوری قوم کو ایک ساتھ لڑنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی شاندار روایات کو ایک دفعہ پھر دہرائے گی،قوم کی خدمت فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے کرے گی،انہوں نے کہا کہ ساری جدوجہد عبادت سمجھ کر کریں گے،سیاست نہیں صرف خدمت ہو گی۔

اظہر اقبال حسن

مزید : پشاورصفحہ آخر