نوشہرہ، آٹے کا تھیلا 8سو کے بجائے 1200روپے میں فروخت

نوشہرہ، آٹے کا تھیلا 8سو کے بجائے 1200روپے میں فروخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ کلاں میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 800 روپے کی بجائے 1100روپے اور 1200 روپے میں فروخت ہونے لگا دکاندار مجبور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ضلعی انتظامیہ مجبور عوام کو لوٹنے والے دکانداروں کے خلاف ایکشن لیں ان خیالات کا اظہار سابق ویلج ناظم نواں کلے حاجی اعجاز خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی اعجاز خان نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کی پیش نظر نوشہرہ میں اکثریتی دوکانیں بند ہو گئی ہے لیکن بد قسمتی سے مشکل کی اس گھڑی میں میں بھی چند ظالم زخیرہ اندوز وں نے مجبور عوام کی مجبوریوں سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کیا ہے اور من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں جیسے کہ نوشہرہ کلاں سمیت ضلع نوشہرہ کے مختلف بازاروں میں اکثریتی دوکاندار 20 کلو آٹے کا تھیلہ 800 روپے کی بجائے 1100روپے اور 1200 روپے میں فروخت کر رہے ہیں جو کہ ظلم کی انتہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم خیبرپختونخوا حکومت اور ضلع نوشہرہ کی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے مشکل وقت میں اشیائے خورد و نوش کو زخیرہ کرنے اور اس کو عوام پر منہ مانگے داموں فروخت کرنے والو کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں کیونکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم کو ایک دوسرے کی مدد کرنا چاہیے نہ کہ مجبور وں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹیں