تاریخ میں پہلی مرتبہ رائے ونڈتبلیغی مرکز بھی بند، تمام افراد کو آج نکل جانے کا حکم

تاریخ میں پہلی مرتبہ رائے ونڈتبلیغی مرکز بھی بند، تمام افراد کو آج نکل جانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رائے ونڈ (آن لائن) حکومت پنجاب کے کررونا وائرس سے حفاظتی انتظامات کے باعث تبلیغی مرکز کو بھی ہنگامی بنیادوں پر 14روز کیلئے بند کردیا گیا ہے،جبکہ آج رات گئے تک تمام مرکز کومکمل طور پر خالی کر دیا جائیگا۔تبلیغی جماعت کے ترجمان کے مطابق تبلیغی مرکز میں موجود تمام افراد کو علاقہ چھوڑ جانے کا حکم دیا گیا ہے۔،تبلیغی جماعت کی انتظامیہ کے مطابق وہ انسانیت کی خاطر حکومت کا فیصلہ ماننے پر تیارہوئے ہیں اور تاریخ میں پہلی بار تبلیغی مرکز کو بند کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے فوری بعد اجتماعی دعا کروائی گئی جس کے بعد تبلیغی جماعت کے تمام کارکنوں کو مواصلاتی نظام کے ذریعے مطلع کردیا گیا ہے کہ وہ تبلیغی مرکز نہ آئیں بلکہ آنے والی جماعتوں کو بھی فوراً واپس بھیجا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ تبلیغی مرکز میں کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے ڈاکٹرز کئی دنوں سے مصروف عمل رہے،اور کارکنوں کی مفت تشخیص ہوتی رہی،خوش قسمتی سے کوئی بھی رپورٹ پازیٹو نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی مرکز میں ہر قسم کی نقل و حرکت کو قطعی بند کردیا گیا ہے۔ مقامی پولیس نے علاقہ میں فلیگ مارچ بھی کیا۔
تبلیغی مرکز بند