کرونا وائرس کو سنجیدہ نہ لینے والے ممالک کوزیادہ نقصان ہوا،نفیسہ شاہ
اسلام آباد(این این آئی) پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ دنیا میں جہاں بھی جس ملک نے کرونا وائرس کا مسئلہ سنجیدہ نہیں لیا اس ملک کو نقصان ہوا ہے۔ممبر قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 2 دن پہلے ہی بلاول بھٹو نے کہا کہ لاک ڈاؤن ہی کرونا سے لڑنے کا واحد حل ہے۔ نفیسہ شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر وبائی بیماری کرونا سے لڑنا ہے تو شہری گھر میں بیٹھ کر اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ مزدور، دیہاڑی دار طبقے کی مدد کے لیے سندھ حکومت نے پلان بنایا ہے، غریب، مستحق، مزدو طبقے کی لاک ڈاؤن کے دوران کیسے مدد کرنی ہے سندھ حکومت کے پاس پلان تیار ہے۔لوگ کسی ضروری کام سے شناختی کارڈ کے ساتھ باہر نکل سکتے ہیں۔
نفیسہ شاہ