پیپلز پارٹی کرونا سے پیدا صورتحال پر جلد اے پی سی بلائے گی،کائرہ

  پیپلز پارٹی کرونا سے پیدا صورتحال پر جلد اے پی سی بلائے گی،کائرہ

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کرونا بحران پر پیپلزپارٹی بہت جلد اے پی سی بلائے گی۔ پیپلز پارٹی کرونا کی صورتحال پر قومی اتفاق رائے چاہتی ہے۔اے پی سی کیلئے پیپلزپارٹی نے دیگر جماعتوں ں سے رابطے شروع کر دئے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاق اور دیگر صوبوں نے بلاول بھٹوکی تجاویزاپنانے میں غیر ضروری تاخیر کی۔ پنجاب حکومت کا سندھ کی طرح پندرہ روزہ لاک ڈاون کا فیصلہ خوش آئند ہے۔قیادتوں کو غیر معمولی صورت حال میں مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔چئیرمین بلاول بھٹو نے بھی وزیراعظم پر تنقید نہ کرنے کا مشکل فیصلہ کیا تھا۔وزیراعظم کو بھی مشکل فیصلہ کرتے وقت یہ سوچنا چاہئے کہ بڑے نقصان سے بچنے کیلئیچھوٹی موٹی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔

قمر زمان کائرہ

مزید : پشاورصفحہ آخر