کرونا کیخلاف عوام کو مثالی نظم و ضبط پیدا کرنا ہو گا، آصف کرمانی

کرونا کیخلاف عوام کو مثالی نظم و ضبط پیدا کرنا ہو گا، آصف کرمانی

  



اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے عوام کو اپنے اندر مثالی نظم و ضبط پیدا کرنا ہو گا،یوم پاکستان کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ 23 مارچ کا دن قائد اعظم کی سیاسی بصیرت اور تحریک پاکستان کے کارکنوں کی جدو جہد آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائد اعظم نے اتحاد، یقین اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل کر کے پاکستان حاصل کیا- انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے عوام کو اپنے اندر مثالی نظم و ضبط پیدا کرنا ہو گا، انہوں نے کہاکہ دو ہفتے کا ملک گیر لاک ڈاؤن ضروری ہو چکا ہے، انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے دوران حکومت دیہاڑی دار مزدوروں اور متوسط طبقے کے سرکاری ملازموں کو راشن یا ایک ماہ کی ایڈوانس تنخواہ فراہم کرے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اور مخیر حضرات ہریو سی میں مزدوروں اور غریبوں کیلئے راشن کا انتظام کریں۔

سینیٹرآصف کرمانی

مزید : پشاورصفحہ آخر