تفتان سے سکھرقرنطینہ منتقل 302 افراد کے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کافیصلہ

تفتان سے سکھرقرنطینہ منتقل 302 افراد کے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(آن لائن)محکمہ صحت سکھر نے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر 14 مارچ کو تفتان بارڈر سے سکھرقرنطینہ منتقل کیے گئے 302 مسافروں کے نمونے دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر نمونے لینے کا عمل شروع کیا جائے گا، پہلے کرائے گئے ٹیسٹ کے مطابق 151 افراد کے مثبت اور 151 کے منفی زرلٹ آئے تھے،دو روز قبل قرنطینہ سینٹرسکھر میں موجود افراد نے باہر نکل کر احتجاج کیا تھا، وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث دوبارہ ٹیسٹ لیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو مزید محفوظ رکھا جاسکے۔
کورونا ٹیسٹ