اٹلی میں 95 سالہ خاتون کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب

  اٹلی میں 95 سالہ خاتون کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
میلان(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی میں 95 سالہ خاتون نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کو شکست دینے والی ملک کی معمر ترین شخصیت بن گئی ہیں۔خیال رہے کہ چین کے بعد اٹلی اس وبا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک ہے، جس کے 60 ہزار کے قریب شہری اس سے متاثر جبکہ 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اٹلی میں ہلاکتیں چین سے لگ بھگ دوگنا زیادہ ہوچکی ہیں اور ان حالات میں ایک معمر خاتون کی جانب سے اس بیماری کو شکست دے کر صحت یاب ہونا اچھی خبر قرار دیا جارہا ہے۔الما کلارا کورسینی نامی خاتون کو شمالی اٹلی کے علاقے موڈینا کے ایک ہسپتال میں 5 مارچ کو داخل کرایا گیا تھا۔اتنی زیادہ عمر کے ہونے کے باوجود خاتون نے کووڈ 19 کے خلاف جنگ اینٹی وائرل ادویات کے بغیر لڑی۔انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا 'میں ٹھیک ہوں، میں بالکل ٹھیک ہوں، ڈاکٹر اور طبی عملے نے صحت یابی میں بھرپور مدد کی، وہ سب زبردست ہیں جنہوں نے میری نگہداشت کی'۔اب وہ ہسپتال سے نرسنگ ہوم واپس لوٹ چکی ہیں۔
خاتون