جراثیم کش سپرے اور صفائی؟

جراثیم کش سپرے اور صفائی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انتظامیہ نے لاہور سمیت بعض دوسرے شہروں میں کلورین اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ شروع کر دیا ہے۔ لاہور میں گزشتہ دو روز سے بڑی گاڑیاں مال روڈ، گلبرگ اور ملحقہ بڑی سڑکوں پر ادویات سے صفائی کررہی ہیں، تاہم شہر کا پھیلا ؤ زیادہ ہے جس کی وجہ سے مزید گاڑیوں اور محنت کی ضرورت ہے اور اس کے لئے یونین کونسل کی سطح پر مربوط پروگرام کے تحت چھڑکاؤ لازم ہے کہ پوش آبادیوں سے زیادہ گنجان علاقوں کو زیادہ ضرورت بھی ہے دریں اثناء یہ اطلاعات بھی ہیں کہ عملہ صفائی بھی قرنطنیہ کی عادت میں مبتلا ہو گیا اور روز مرہ والا صفائی کا کام بھی نہیں ہوپا رہا جس کی وجہ سے گندگی بڑھ رہی ہے، یہ وائرس کے پھیلاؤ کا ذریعہ بن سکتی ہے۔صوبائی حکومت اور کمشنر لاہور کو اس کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے نہ صرف کلورین کا سپرے جلد اور پورے شہر میں ہونا لازم ہے بلکہ یہ سب سرکاری اور نجی دفاتر میں بھی کیا جانا چاہیے جہاں جہاں کام ہوتا اور حاضری ہو رہی ہے جبکہ صفائی پر بھی توجہ لازم ہے۔

مزید :

رائے -اداریہ -