ہنگو،کرونا وائرس،تمام تجارتی مراکز بند اور ٹرانسپورٹ معطل

ہنگو،کرونا وائرس،تمام تجارتی مراکز بند اور ٹرانسپورٹ معطل

  



ہنگو(بیورورپورٹ)عالمی وباء کروناوائرس کے خدشات ملک کے دیگر حصوں کی طرح ہنگو ضلع بھر میں عارضی طورپر تجارتی مراکز صوبائی حکومت کی ہدایات پر بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ معطل۔انتظامیہ کی جانب سے ہنگو شہر مین بازار گرد و غبار کے خاتمہ کے لئے چھڑکاو کا بھی آغاز کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی دیگر حصوں کی طرح ہنگو ضلع بھر کی تجارتی مراکز مارکیٹیں کرونا وائرس کے خد شات کے باعث بند جبکہ عوامی ضروریات سبزی،ادویات، فروٹس،کریانہ کی دکانیں اور گوشت فروخت کرنے کی اجازت جبکہ ہوٹل بند کردی گئیں ہنگو شہر کے مین بازار اور ایم پبلک مقامات پر انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مختلف جگہوں پر سنٹرز قائم کردی ہے جسمیں ٹی ایم اے انتظامیہ اور عملہ بھرپور انداز میں فرائض انجام دے رہی ہے ممکنہ طورپر عوام کو کرونا وائرس سے تحفظ کرانے کیلئے آگاہی پیغامات کے تحت عوامی اجتماعات شادی تقریبات جلسے جلوسوں جیسے سرگرمیوں پر پابندی سمیت محکمہ صحت اور حکومتی احکامات کی روشنی میں طے شدہ احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر جامعہ لائحہ عمل کے تحت شہریوں کو محدود رہنے کی بھی آگاہی دی جارہی ہے کرونا وائرس ایمرجنسی کے تحت صوبائی حکومت کی جانب سے احکامات کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کی بین الاضلاع آمد رفت بھی عارضی معطل کی گئی جسکی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہی ہے ادھر تجارتی مراکز بند ہونے سے عوام کی خرید وفروخت کی سرگرمیاں بھی ماند پڑھ گئی ہیں۔جبکہ محکمہ صحت کے مطابق ہسپتالوں میں ایمر جنسی بنیادوں پر صحت سہولیات کی فراہمی کو مذید موثر بنایا گیاہے

مزید : پشاورصفحہ آخر