لاہور ہائیکورٹ کی کرائسس مینجمنٹ کمیٹی کااجلاس آج ہوگا

لاہور ہائیکورٹ کی کرائسس مینجمنٹ کمیٹی کااجلاس آج ہوگا

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ اورماتحت عدالتوں میں کرونا وائرس سے بچاؤکے اقدامات کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کی کرائسس مینجمنٹ کمیٹی کااجلاس آج 24مارچ کو صبح 10بجے ہوگا،جس کی سربراہی چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کریں گے، جسٹس محمد امیر بھٹی کمیٹی کے فوکل پرسن ہیں جبکہ جسٹس عاطر محمود اور جسٹس اسجد گورال کمیٹی کے رکن ہیں،کمیٹی میں سیشن جج لاہور اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کوبھی شامل کیا گیا ہے،آج ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اور آئی جی جیل خانہ جات کوبھی طلب کیا گیا ہے۔

کمیٹی اجلاس

مزید : پشاورصفحہ آخر