سعودی ایوی ایشن کمپنی فلائٹ آپریشن کی منظوری نہ دے سکی، سرکاری سکیم کا شیڈول التواء کا شکار

  سعودی ایوی ایشن کمپنی فلائٹ آپریشن کی منظوری نہ دے سکی، سرکاری سکیم کا ...

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)سعودی عرب کی ایوی ایشن کمپنی گاگا کی طرف سے حج2020ء کے آپریشن کے لیے پی آئی اے،سعودی ائیر لائنز،سعودی گلف،ائیر بلیو کو فلائٹ شیڈول کی منظوری نہ دینے کی وجہ سے سرکاری حج سکیم کے عازمین کا فلائٹ شیڈول التواء کا شکار،سارا عمل تاخیر کا شکار ہونے کا امکان،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرکاری حج سکیم 2020ء کا اپریشن کے لیے نامزد ہونے والی چاروں ائیر لائنز پی آئی اے،سعودی ائر لائنز،ائیر بلیو،سعودی گلف نے اپنی طرف سے فلائٹ شیڈول ترتیب دے کرسعودی ایوی ایشن گاگاکو منظوری کے لیے بھیج رکھا ہے مگر گاگا کی طرف سے خاموشی کی وجہ سے ائیر لائنز وزارت مذہبی امور کو فلائٹ شیڈول دینے سے قاصر ہیں، گاگا کی طر ف سے منظوری کے بعد ائیر لائنز نے وزارت مذہبی امور کے ساتھ مل کر فلائٹ شیڈول کو حتمی شکل دینی ہے،گاگا کی طرف سے گرین سگنل نہ ملنے کی وجہ سے سارا عمل مشکوک ہو رہا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر