کرونا وائرس کا اگلا شکار بھارت، بڑی تعداد میں اموات ہوں گی

  کرونا وائرس کا اگلا شکار بھارت، بڑی تعداد میں اموات ہوں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(این این آئی)انڈیا کے سینٹر فار ڈیزیز ڈائینامکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رامانن لکشمی نارائن نے کہا ہے کہ بھارت کرونا وائرس کا اگلا بڑا شکار ہو سکتا ہے۔ بھارت میں اب تک کرونا وائرس کے 376 کیس سامنے آ چکے ہیں اور 8 اموات ہو چکی ہیں۔ ڈاکٹر رامانن لکشمی نارائن نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایاکہ بھارت کو کرونا وائرس کی سونامی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ان کا خیال ہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے معاملات بہت تیزی سے بڑھیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ ایسے کوئی اشارے نہیں ملے جن کی بنیاد پر یہ کہا جا سکے کہ بھارت میں اس کا اثر باقی دنیا سے کم ہو گا۔ڈاکٹر رامانن نے بتایا کہ ہو سکتا ہے باقی ممالک کے مقابلے میں ہم تھوڑا پیچھے چل رہے ہوں لیکن سپین،اٹلی اور چین میں جیسے حالات رہے ہیں، جتنی بڑی تعداد میں وہاں لوگ اس وائرس کی زد میں آئے ہیں، ویسے ہی حالات بھارت میں بھی پیدا ہوں گے اور چند ہفتوں میں ہمیں کورونا وائرس کی سونامی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ڈاکٹر رامانن نے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا وائرس کی کمیونٹی ٹرانسمیشن اب تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ہر جانب ایک مریض دو نئے کیسز بڑھا رہا ہے۔
کرونا سونامی