کرونا کا خطرہ قیدیوں کی جلد از جلد رہائی کا متقاضی، زلمے خلیل

کرونا کا خطرہ قیدیوں کی جلد از جلد رہائی کا متقاضی، زلمے خلیل

  



کابل (این این آئی)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہاہے کہ افغان قومی حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی خصوصی نمائندہ برایے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ٹویٹ کیا کہ افغان قومی حکومت اور طالبان کے درمیان پہلا رابطہ ہوا۔فریقین کے مابین پہلی بات چیت قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے تکنیکی معاملات پر کی گئی،پہلی مذاکراتی نشست کا انعقاد سکائپ ویڈیو کانفرنسنگ کے زریعہ ہوا،انہوں نے کہاکہ مذاکرات میں فریقین نے تشدد میں کمی، بین الافغان مذاکرات اور جامع و مستقل جنگ بندی پر ٹھوس عزم کا اظہار کیا،ہم نے اس اجلاس کے سے آیندہ دو روز میں تکنیکی اجلاس طلب کرنے پر اتفاق رائے کیا ہے،انہوں نے کہاکہ دو گھنٹے سے زاید جاری رہنے والی تکنیکی بات چیت سنجیدہ اہم اور جامع تھی،انہوں نے کہاکہ میں تمام فریقین کا مشکور ہوں،سب یہ بات سمجھتے ہیں کہ کورونا وائرس کا خطرہ قیدیوں کی جلد از جلد رہائی کا متقاضی ہے۔

زلمے خلیل

مزید : پشاورصفحہ آخر