کراچی،موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر15 دن کیلئے پابندی عائد

کراچی،موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر15 دن کیلئے پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت سندھ نے کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 15 دن کے لیے پابندی عائد کردی۔سندھ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی جارہی ہے۔ عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد سندھ حکومت نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 15 روز کے لیے عائد کی گئی ہے۔
پابندی عائد