کرونا کے منفی اثرات کے باوجود پی سی بی مالی نقصان سے بچ گیا

کرونا کے منفی اثرات کے باوجود پی سی بی مالی نقصان سے بچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرونا وائرس کے منفی اثرات کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ کی مالیات مستحکم ہیں جسے تجارتی معاہدوں کی مد میں کسی بھی طرح مالی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑے گاجبکہ اس سے قبل یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ منسوخ ہونے سے پاکستان کرکٹ بورڈ پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے اور اس کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اس حوالے سے میڈیا رپورٹ کے مطابق 16 مارچ سے پاکستان میں کرکٹ کی سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں اور پی ایس ایل کے قبل وقت اختتام کے بعد پاکستان ون ڈے کپ اور بنگلہ دیش کیخلاف سیریز بھی ملتوی کی جا چکی ہے البتہ 12سے 14 ماہ کے عرصے میں پی سی بی کی مالیات مستحکم رہیں گی۔پی سی بی کی پانچ سالہ براڈکاسٹنگ ڈیل اور کٹ کی سپانسر شپ اپنے اختتام کے قریب ہے لہٰذا پی سی بی کو ان تجارتی معاہدوں کے حوالے سے کسی قسم کے نقصان کا اندیشہ نہیں ہے جو یقینا پاکستان کرکٹ بورڈ نے لئے ایسے حالات میں ایک اچھی خبر ہے۔