کرونا، کرکٹر گلین میکسویل کا دوسروں کی مدد کا مشورہ

کرونا، کرکٹر گلین میکسویل کا دوسروں کی مدد کا مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سڈنی(آئی این پی)آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے دنیا بھر میں پھیلے وبائی مرض کورونا وائرس سے بچنے کے لیے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لیے خود تنہائی اختیار کر لیں۔ آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے بچنے کے لیے لوگ ایک دوسرے کی مدد کریں اور اس کا آسان طریقہ ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور تنہائی اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم موذی مرض کی علامات اور خطرات سے لاعلمی کی وجہ سے ہم ایک دوسرے کو کھو دیں گے لیکن ہم احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اپنے پیاروں کی مدد کریں گے اور انہیں مرنے نہیں دیں گے۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہے اور تنہائی اختیار کر کے ہم ایک دوسرے کا خیال رکھ سکیں گے اسی میں سب کی بہتری ہے۔