سپر لیگ کے بقیہ میچز کے پرانے شیڈول کا خیر مقدم
لاہور(افضل افتخار)پاکستان کرکٹ بورڈ کیجانب سے پاکستان سپر لیگ کے میچز کا شیڈول بحال کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں امید ہے کہ جلد ہی ملک میں حالات بہتر ہوجائیں گے اور ایک مرتبہ دوبارہ پاکستان کے میدان آباد ہوں گے ان خیالات کا اظہار شائقین نے کیا انہوں نے کہا کہ کھیلو ں کے مقابلوں کو روک دینا عوام کی بہتری کے لئے ہے اور ہم سب اس کا خیرمقدم کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ جلد ہی کھیلوں کے لئے ماحول ساز گار ہوجائے اس حوالے سے نبیل،عادل،پرویز،نادر شرجیل او ر عمیر نے کہا کہ ہم سب اس موقع پر حکومت کے ساتھ ہیں اور ہم سب کو مل کر اس وائرس کو شکست دینے کی ضرورت ہے ہمیشہ ہی مشکل وقت میں پوری قوم نے یک جہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور آج بھی ایک مرتبہ دوبارہ ہم پر آزمائش ہے امید ہے کہ ہم اس پر پورا اتریں گے اس حوالے سے شاکر،عمران،عامر،آصف،عابد،علی،زبیر،اسد اور بابر نے کہاکہ مشکل وقت کے باوجود ہم پرعزم ہیں کہ ایک مرتبہ دوبارہ ملک میں الات بہتر ہوں گے اور پاکستان سپر لیگ کا انعقاد کیا جائے گا پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سپر لیگ کا پرانا شیڈول بحال کرنے کا اعلان بہت اچھا ہے اور ہم دعا گو ہیں کہ جلد از جلد پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا بھی انعقاد ہوسکے۔
پوری قوم اس وقت متحد ہے اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے امید ہے کہ یہ مشکل وقت بھی جلد ہی دور ہوجائے گا ہم ایک مرتبہ دوبارہ سے جلد پاکستان میں انٹرنیشنل مقابلوں کے انعقاد کے منتظر ہیں۔