ٹوکیو اولمپکس،کینیڈا اور آسٹریلیا کا کھلاڑی نہ بھیجنے کا اعلان

ٹوکیو اولمپکس،کینیڈا اور آسٹریلیا کا کھلاڑی نہ بھیجنے کا اعلان

  



ٹوکیو(آئی این پی) دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث جاپان میں ہونے والا بین الاقوامی ملٹی سپورٹس ایونٹ ٹوکیو اولمپکس 2020ء ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ جاپان میں بڑے پیمانے پر انتظامات بھی کیے جا رہے تھے تاہم عالمگیر وبا کورونا وائرس کے جہاں کھیلوں کے دیگر ایونٹس منسوخ یا ملتوی ہوئے وہیں ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا اور آسٹریلیا نے اولمپکس 2020ء کے لیے اپنے کھلاڑی ٹوکیو نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مقابلوں کو ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا،رپورٹ میں بتایا گیا کہ کینیڈا کے بعد آسٹریلیا نے بھی اولمپکس 2020ء سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے بھی واضح اشارہ دیا ہے کہ ٹوکیواولمپکس کو ملتوی کرنا ناگزیر ہو سکتا ہے جب کہ جاپانی میڈیا کے مطابق اولمکپس کے منتظمین نے ممکنہ متبادل پلانز کے بارے میں سوچ بچار شروع کر دی ہے اس صورتحال سے اولمپکس کی انتظامیہ پریشانی کا شکار ہیں اس سے قبل بھی کئی ممالک نے شرکت سے انکار کیا ہے کہ ایسی صورتحال میں وہ اپنے ملکوں کے کھلاڑیوں کو کسی بھی صورت میں اس ایونٹ میں شرکت کے لئے نہیں بھیج سکتے جس کی وجہ سے اب منتظمین کے لئے مسائل پیدا ہوگئے ہیں اور ابھی تک وہ اس حوالے سے کشمکش کاشکار ہیں کہ ان گیمز کو ملتوی کیا جائے کہ نہیں امید کیجارہی ہے کہ جلد کوئی فیصلہ کرلیا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی