باؤلر محمد عامر کا تنقید کرنے والے بھارتی صارف کو کرارا جواب

باؤلر محمد عامر کا تنقید کرنے والے بھارتی صارف کو کرارا جواب

  



لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے تنقید کرنے والے بھارتی صارف کو کرارا جواب دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر محمد عامر نے جِم میں لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس پرایک بھارتی صارف نے غیر اخلاقی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے محمد عامر پر تنقید کی اور کہا کہ گھر بیٹھو، خود بھی کورونا کا شکار ہو گے اور دوسروں کو بھی اس سے متاثر کروگے۔جواب میں محمد عامر نے بھی سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے بتایا کہ جِم اْن کے گھر کا ہی ہے اس سے قبل محمد عامر نے اپنی بیٹی منسا کے ہمراہ ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔

اور نہ گھبرانے کا مشورہ دیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی