کمار سنگارا برطانیہ سے واپسی پر قرنطینہ میں چلے گئے

کمار سنگارا برطانیہ سے واپسی پر قرنطینہ میں چلے گئے

  



کولمبو(آئی این پی) سابق سری لنکن کپتان و صدر ایم سی سی کمار سنگاکارا نے انگلینڈ سے وطن واپسی کے بعد کولمبو میں تنہائی اختیار کر لی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 42 سالہ کمار سنگاکارا کا کہنا ہے کہ مجھے کووڈ19 کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں لیکن حکومت کی ہدایات کے مطابق خود کو قرنطینہ میں رکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک ہفتہ قبل لندن سے یہاں پہنچا تو میں نے ٹی وی پر دیکھا کہ ہدایت کی جارہی ہیکہ جس نے بھی بیرون ملک سفر کیا ہے وہ پولیس میں اپنا اندراج کرائے اورپھر قرنطینہ میں چلا جائے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ حکومت نے حال ہی میں بیرون ملک سے آنے والوں میں سے 3 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کا بتایا ہے۔

اور حکومت کے مطابق یہ 3 لوگ حکام سے کورونا وائرس کی علامات کو چھپا رہے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی