صرف احتیاط ہی کرونا سے بچاسکتی ہے،بسمہ معروف

صرف احتیاط ہی کرونا سے بچاسکتی ہے،بسمہ معروف

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ صرف احتیاط کے ذریعے ہمیں کرونا وائرس کو شکست دینا ہوگی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو ہمارے بڑوں نے ایک عہد کیا تھا کہ آج ہمیں بھی ایک عہد کرنا ہوگا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم نے کورونا وائرس شکست دینی ہے۔ جویریہ خان نے کہا کہ 23 مارچ کے نتیجہ میں پاکستان معرض وجود میں آیا تھا اور آج ہمیں بھی ایک عہد کرنا ہوگا کہ احتیاط اور صرف احتیاط کے ذریعے ہمیں کرونا وائرس کو شکست دینا ہوگی کرکٹر نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کو اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ ہم اس مشکل سے جلد نجات حاصل کرلینگے بس اس کے لئے ضر ورت اس بات کی ہے کہ حکومت نے جن اقدامات کا کہا ہے اس پر مکمل طور پر عمل کیا جائے تاکہ ہم اس سے محفوظ رہ سکیں پوری دنیامیں کھیلوں کی سر گرمیاں معطل ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی حالات معمول پر آجائیں گے اور کھیلوں کے مقابلو کا انعقاد بھی یقینی ہوجائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی